یومِ پاکستان منانے کی پاداش میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابلِ مذمت ہے،بیرسٹر سیف

یومِ پاکستان منانے کی پاداش میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابلِ مذمت ہے،بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47کی وزیراعلیٰ رمضان میں بھی فسطائیت سے باز نہیں آرہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جعلی راج کماری سعودی عرب معصوم کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات دے رہی تھی معصوم کارکنوں کو صرف پاکستان اور عمران خان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے ۔گذشتہ رات مساجد سے بھی کارکنوں کو اُٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان پر پی ٹی آئی کارکنوں کی ریلیاں دیکھ کر جعلی حکومت پر خوف طاری ہے ، عوام کے جم غفیر نے جعلی حکومت کے غیر مستند ہونے پر مہر تصدیق ثبت کردی ۔

انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان پر عوام نے حقیقی آزادی اور عمران خان کا عہد کیا ہے ، خیبر سے کراچی تک عوام کے جم غفیر نے فارم 47مافیا کو اس کی اصل حیثیت یاد دلا دی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوام نے یوم پاکستان کے موقع پر حقیقی آزادی کے عہد کی تجدید کی ،یوم پاکستان پر عوامی سمندر نے جعلی حکومت کیخلاف ریفرنڈم دیدیا۔اگر جعلی حکومت میں رتی برابر بھی شرم و حیا باقی ہے تو وہ فوراً مستعفیٰ ہوجائے ۔

Scroll to Top