امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہے کہ 20اپریل کو خیبر پختونخوا میں امن مارچ کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اندر دہشتگردی میں امریکہ اور بھارت کا ہاتھ ہے اور وفاقی حکومت کیساتھ صوبائی حکومت بھی نااہلی کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سردار ایک طرف اور عوام دوسری طرف ہیں ہم حق د وعوام کو امن دو عوام کو تحریک چلا رہے ہیں,14اپریل کو اسلام آباد میں بلوچستان کی صورتحال پر پروگرام رکھاہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں کی کمی کے اعلانات کررہی ہے لیکن عمل نہیں ، عید الفطر کے بعد ہم عوام کو متحریک کرینگے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات کی حد تک ہے ، اور سولر کی پالیسی بھی عوام دشمنی لائی جارہی ہے ۔،دہشتگردی کیخلاف ایک لاکھ لوگ شہید ہوگئے لیکن امن نہیں آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے۔