صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی اہم عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم، آرکائیوز و لائبریریز مینا خان آفریدی نے انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدارت سے استعفی دے دیا۔
مینا خان آفریدی کے مطابق وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر یوتھ ونگ کی صدارت کے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔
مینا خان نے مزید کہا ہے کہ پارٹی ہدایات کے مطابق ہدایات کے مطابق حکومتی عہدیدار پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔
اس موقع پر انہوں نے بطور مرکزی صدر انصاف یوتھ ونگ تمام پارٹی ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے میڈیا پر بیان جاری کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کی ہدایت پر عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں ہر یونیورسٹی کے لئے الگ بجٹ مختص کیا جائے گا، مینا خان آفریدی