رمضان امن، سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے،امریکی صدر ٹرمپ

رمضان امن، سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے،امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے  صدارتی الیکشن کی دوڑ میں حمایت پر مسلمان امریکیوں پر کا شکریہ  ادا کیا۔

وائٹ ہاؤس میں افطارڈنر سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رمضان امن، سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، تمام افراد جنہوں نے ہماری بھر پور حمایت کی ان کو رمضان  مبارک ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن میں امریکی مسلمانوں کی ریکارڈ تعداد میں نے میری حمایت کی جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مسلمان کمیونٹی نے نومبر میں میرا ساتھ دیا،میں ان کا ساتھ دوں گا۔

انہوں نے کہا مسلمان کمیونٹی سے کیے گئے وعدوں کو پورا کررہے ہیں، روشن اور پرامید مستقبل کیلئے مسلمان دوستوں سے ملکر کام کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہزار مہینوں سے افضل رات ’’شب قدر‘‘ عقیدت واحترام سے منائی گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم پور دنیا میں امن کے خواہاں ہیں، مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے میری انتظامیہ بھر پور کوششیں کررہی ہے۔

Scroll to Top