خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سودی شہریوں اور سعودیہ میں مقیم غیر ملکیوں سمیت تمام مسلم امہ کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے عید الفطر کی مبارک باد کا پیغام کا متن پڑھ کرسنایا۔
شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رب تعالی کی حمد وثنا کے بعد سعودی شہریوں، مملکت میں مقیم غیرملکیوں ، زائرین حرم اور ملت اسلامیہ کو عید الفطرمبارک ہو، دعا ہے کہ اللہ تعالی ہماری نیکیوں کو قبول فرمائے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم رب کریم کے شکر گزار ہیں کہ رمضان المبارک میں لاکھوں عمرہ زائرین کی خدمت کا موقع فراہم کیا.
اس حوالے سے مملکت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وطن کے بیٹے اور بیٹیوں کی جانب سے کی گئی پرخلوص کوششوں کو بھی سراہتے ہیں جو انہوں نے زائرین کی خدمت کے لیے پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کی ادائیگی کے بڑے اجتماعات ہوں گے
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مزید کہا ہے کہ ہم رب تعالی سے دعا گو ہیں کہ مملکت ، ملت اسلامیہ اور ساری دنیا میں امن و استحکام و خوشحالی کو برقرار رکھے۔