وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے مردان میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے ملک کی حفاظت کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم میں بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، فتنہ الخوارج سمیت کسی بھی قسم کی دہشت گرد تنظیم کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گںڈا پور نے کاٹلنگ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گندا پور نے کاٹلنگ واقعے میں عام شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔





