حکومتی ہدایات کے تحت ایبٹ آباد میں ہیلتھ سروسز میں بہتری کے اقدامات

ایبٹ آباد: حکومتی ہدایات کے تحت ہیلتھ سروسز کی فراہمی میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران ایونیگ انچارج سجاد عباسی نے اے سی صاحبہ کو بتایا کہ ایم ایس ڈاکٹر علی خان جدون کی خصوصی ہدایات پر تمام ایمرجنسی میڈیسن مہیا کی گئی ہیں تاکہ عید الفطر کے موقع پر آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

اس کے علاوہ ایمرجنسی سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ڈی ایم ایس صاحبان کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں سہولتوں، ادویات کی فراہمی، سٹاف کی حاضری اور صفائی کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ انہوں نے میڈیکل سٹاف کو سروسز کی فراہمی میں مزید بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں مشیر صحت کا پیرامیڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز امتحانات میں غیر متعلقہ اشخاص کی ڈیوٹیوں کا نوٹس

اس اقدام سے عید الفطر کے دوران ہسپتال کی خدمات میں مزید بہتری آئے گی اور مریضوں کو بروقت اور بہترین علاج کی سہولت ملے گی۔

Scroll to Top