صوبائی وزیر براۓ ریلیف، بحالی و آبادکاری نیک محمد خان داوڑ کی ہدایت پر ضلع مہمند کے مختلف بازاروں میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
اس اقدام کا مقصد عوامی مقامات پر کسی بھی ناگہانی حادثے یا طبی ایمرجنسی کے دوران فوری امداد فراہم کرنا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر خالق داد کی نگرانی میں مہمند کے چندہ بازار اور گندہاب بازار میں ریسکیو پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جو عوامی مقامات پر موجود رہیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں گے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار ہمیشہ عوام کو بروقت اور بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے الرٹ رہتے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں، اور ان کی جانب سے شب و روز فراہم کی جانے والی خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی رابطے میں رہ کر ریسکیو 1122 عوام کی جان و مال کے تحفظ اور بہترین سروسز فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ریسکیو ایبٹ آباد نے عید الفطر کے لئے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا
اس تعاون کے ذریعے عوام کو ہنگامی طبی امداد بروقت اور مؤثر طریقے سے فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مہمند کی عوام کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں فوری مدد مل سکے اور ان کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔





