چارسدہ پولیس کی بڑی کامیابی: ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور حرمستی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

چارسدہ .چارسدہ پولیس نے ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور حرمستی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر کی ہدایات پر پولیس نے ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے، اور ان کارروائیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی بہرمند شاہ خان نے ایک ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، پولیس نے ون ویلنگ اور حرمستی میں ملوث تین ملزمان کو بھی گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا ہے۔ یہ ملزمان سڑکوں پر غیر قانونی طور پر ون ویلنگ کرتے ہوئے عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے تھے۔ ان تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا میں ہوائی فائرنگ کی وجہ سے عید کی خوشیاں غم میں تبدیل، 4 افراد جاں بحق، 21 زخمی

چارسدہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہوائی فائرنگ ایک جان لیوا جرم ہے اور اس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔ پولیس کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Scroll to Top