عید الفطر؛ دفاعِ وطن پر مامور جوانوں کے اہلخانہ کے جذبات سے بھرے پیغامات

عید الفطر؛ دفاعِ وطن پر مامور جوانوں کے اہلخانہ کے جذبات سے بھرے پیغامات

وطن کی حفاظت کیلئے سرحدوں پر مامور جوانوں کے اہلخانہ نے عید پر اپنے پیاروں کیلئے جذبات سے بھرے پیغامات دیے ۔

تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا میں پاک افغان سرحد پر تعینات افسران وجوانوں کے اہلخانہ نے وطن عزیز کیلئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر حفاظت کا فرض ادا کرنیوالوں کو سلام پیش کیا ہے ۔

حوالدار شاکر کی اہلیہ نے کہا کہ ہم آپ کو آج کے دن بہت یاد کررہے ہیں لیکن خوشی ہے کہ آپ مادر وطن کے دفاع میں مصروف ہیں ۔

لیفٹیننٹ کرنل شکیل کی بیٹی نے کہا کہ بابا ، عید مبارک ہو ہمیں آپ اور پاک فوج پر فخر ہے ، ان کی اہلیہ نے کہاکہ پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کو عید مبار ک ہوں ۔

لیفٹیننٹ کرنل حسن علی کی والدہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا بیٹا سرحد پر ملک کا دفاع کررہاہے ، ان کی بیٹی نے کہاکہ میرے بابا خوش نصیب ہیں کہ وہ پاک فوج کے جانبازوں میں شامل ہیں، میں بھی بڑی ہوکر پاکستان آرمی میں شامل ہو کر ملک کا دفاع کرونگی ۔

ان کی اہلیہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ میری طرف سے پاک فوج اور میرے شوہر کو عید مبارک آپ کے بغیر عید الفطر نامکمل ہے ، مگر ہمیں فخر ہے کہ آپ آج بھی وطن کے دفاع میں مصروف ہیں ۔

Scroll to Top