جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیاگیا ، اضافی رکائوٹیں اور نفری تعینات ، پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے لیس کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں 3 دن کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا اس سلسلے میں جیل جانیوالے راستوں پر 8اضافی پکٹس ناکام بندیاں قائم کردی گئی ہیں ۔
ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی پلان کے براہ راست نگران مقرر کیے گئے ہیں جبکہ تعینات پولیس کوریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہوگی ۔
سکیورٹی پلان میں 200 کے قریب افسران واہل کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ اہلکاروں سے تین شفٹوں میں ڈیوٹی لی جائیگی ۔





