عمران خان کے بغیر عید کی خوشیاں ادھوری ،رہائی کیلئے جلد تحریک شروع کرینگے،بیرسٹر گوہر نے بالآخر دل کی بات کہہ دی

عمران خان کے بغیر عید کی خوشیاں ادھوری ،رہائی کیلئے جلد تحریک شروع کرینگے،بیرسٹر گوہر نے بالآخر دل کی بات کہہ دی

پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاہے کہ عمران خان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں ،رہائی کیلئے تحریک چلائینگے ۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج تیسرے عید ہے جو عمران خان جیل میں گزار رہے ہیں ان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں ، دعا ہے اگلی عید پر بانی پی ٹی آئی رہائی پاکر ہمارے درمیان ہوں ۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ علی امین گنڈاپور پر عمرا ن خان کا مکمل اعتماد ہے ان کے حوالے سے تمام پروپیگنڈا بے بنیاد ہے ، بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈر ہے خدارا مزید عوام سے دورنہ رکھاجائے ۔

انہوں نے کہاکہ عید کی خوشیوں کیساتھ ہم اہل غزہ اور اہل مقبوضہ کشمیر کی قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ خوشی کے لمحوں میں اسیر کارکنوں اور قائدین کی قربانیوں کو بھی یاد رکھا جائے ،جلد اپوزیشن جماعتوں کو ملا کر عمران خان کی رہائی اور قانون کی بالادستی کیلئے تحریک چلائینگے ، اختلاف رائے ضرور ہے لیکن پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔

Scroll to Top