وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سیاحت میں مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ،دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےاس حوالےسے کہا کہ اپریل میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کے دورہ ڈھاکہ کے حوالے سے پر امید ہیں جبکہ ایک تجارتی وفد بھی ان کے ہمراہ جائیگا۔
دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطوں کو فروغ دینے کیلئے ثقافتی وفود کے تبادلے پر بھی بات چیت کی گئی ،تمام سطحوں پر دوطرفہ تعلقات کی بحالی کیلئے ادارہ جاتی نظام کو بحال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔
اس سلسلے میں وزیراعظم نے بنگلا دیش سے ایک ثقافتی وفد کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے کی تجویز دی جس میں پرانے اور نئے فنکار شامل ہوں، وزیراعظم نے بنگلا دیش کے چیف ایڈ وائزر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا آعادہ کیا۔





