ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ میریان کی حدود کنگر پل کے قریب موٹرکار اور چنگ چی رکشہ میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جہانزیب اور فرید نام سے ہوئی ہے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔





