ایمیزون نے چینی سوشل میڈیا ایپ ‘ٹک ٹاک’ کو خریدنے کے لیے وائٹ ہاؤس کو باضابطہ پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش اس ہفتے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری کامرس ہاورڈ لٹ نک کو ایک خط کے ذریعے ارسال کی گئی۔
اس پیشکش کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا کیونکہ یہ ٹک ٹاک پر امریکا میں ممکنہ پابندی کی ڈیڈ لائن کے قریب جمع کرائی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، امریکا میں ٹک ٹاک کا مستقبل غیر یقینی ہے، اور اگر اس کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس 5 اپریل تک اپنے امریکی آپریشنز فروخت کرنے میں ناکام رہی تو ایپ پر پابندی لگ سکتی ہے۔
یہ ڈیڈ لائن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 جنوری 2020 کو دی تھی، جسے بعد میں 75 دن بڑھا دیا گیا تھا۔ ٹرمپ کی حکومت نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اب بدھ کو ٹک ٹاک کے مستقبل کا فیصلہ سنا سکتی ہے۔
ٹک ٹاک کے 17 کروڑ سے زائد امریکی صارفین اور اس کا بڑھتا ہوا ‘ٹک ٹاک شاپ’ پلیٹ فارم ایمیزون کے لیے بہت پرکشش ثابت ہو سکتا ہے
یہ بھی پڑھیں انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا
گزشتہ سال اگست میں دونوں کمپنیوں کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت صارفین ٹک ٹاک کے ذریعے ایمیزون سے خریداری کر سکتے تھے، تاہم اس معاہدے پر قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات بھی اٹھائے گئے تھے۔