امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ مائیکروسافٹ نے مصنوعی ذہانت (AI) کی مد میں ہونے والی بھاری سرمایہ کاری اور اخراجات کو متوازن بنانے کے لیے اپنے 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ طور پر کمپنی سے الگ ہونے کی پیشکش کر دی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی اے آئی ٹیکنالوجی پر ہوشربا اخراجات کے بعد مالی بچت کی پالیسی پر گامزن ہے جس کے تحت امریکا، کینیڈا، بھارت اور برطانیہ میں مقیم ملازمین اس پیکج سے فائدہ اٹھا سکیں گےجبکہ نائب صدر کے عہدے اور اس سے نچلی سطح کے اہل عملے کو یہ رضاکارانہ پیشکش بھیجی گئی ہے۔
اس سے قبل رواں سال کے اوائل میں کمپنی نے امریکا میں اپنی افرادی قوت کے 7 فیصد یعنی 9,000 ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کا اختیار دیا تھا جبکہ جولائی میں مزید 4,800 ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا جو عالمی افرادی قوت کا 2.1 فیصد بنتا ہے۔
علاوہ ازیں مائیکروسافٹ اپنے معروف گیمنگ برانڈ “ایکس باکس” میں بنیادی ساخت بدل رہی ہے اور منافع بڑھانے کی خاطر پانچ گیمنگ اسٹوڈیوز تک کو فروخت یا خود سے الگ کرنے کی حکمتِ عملی پر کاربند ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 27 اکتوبریوم سیاہ کشمیر ،گورنر فیصل کریم کنڈی کا کشمیریوں کے نام اہم پیغام!
چیف پیپل آفیسر ایمی کولمین نے عملے کے نام جاری میمو میں تصدیق کی ہے کہ یہ پیشکش ان ملازمین کو ایک بہتر متبادل فراہم کرتی ہے جو کمپنی سے باہر اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ وہ مالی اور انتظامی معاونت کے ساتھ آسانی سے یہ منتقلی کر سکیں اور کمپنی بھی اپنی افرادی قوت کو بدلتی ہوئی جدید ضرورتوں کے سانچے میں ڈھال سکے۔





