بیلا روس کی ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کی پیشکش

بیلا روس کی ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف نے اس پیشرفت کو بیلاروس کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے ایک ’’تحفہ ‘‘قرار دیا ہے

تفصیلات کے مطابق بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان سے جانیوالے افرادی قوت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت اور سرٹیفکیشن دی جائےگی ، تاکہ وہ بیلا روس میں اپنی خدمات بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں ، وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ یہ باصلاحیت نوجوان بیلاروس کیلئے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہوں گے ۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے پاکستانی وزیراعظم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں ، جن سے بھرپور فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے ۔

Scroll to Top