عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اور بے تحاشا اضافے کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج بھی فی تولہ سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 دنوں کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 26 ہزار 400 روپے کا زبردست اضافہ ہو چکا ہے۔
آج مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,100 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کے دام بڑھ کر 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4,372 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دو دنوں کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں پہلے ہی 21,300 روپے کا بڑا اضافہ ہو چکا تھا۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے نرخ بھی تیز رفتاری سے اوپر جا رہے ہیں۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 280 روپے کے اضافے سے 6,939 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایل پی جی کے حوالے سےعدالت کا بڑا حکم جاری: اوگرا اور کمپنیوں سے جواب طلب
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں شدید تیزی دیکھی جا رہی ہےجہاں فی اونس سونے کی قیمت 51 ڈالر کی پیش رفت کے بعد 4,319 ڈالر کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔





