پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔ 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 216 رنز بنائے۔جس کے تعقب میں پشاور زلمی کی ٹیم دس وکٹوں کے نقصان پر  136رنز بنا سکی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو باآسانی 8
وکٹ سے شکست دی تھی۔

 

Scroll to Top