نور زمان مئی میں ہونے والی سینئر ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے لیے پرعزم

پشاور۔ انڈر 23 عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والے نورزمان کی پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ چیمپئن کا اعزاز دلانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ اپنے کوچز،پاکستان سکواش فیڈریشن اور پاکستان ائیرفورس کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔

انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنی اور اپنے کوچز کی مسلسل محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ محنت کے بغیر کسی بھی میدان میں کامیابی ممکن نہیں ہے۔

نورزمان نے مزید کہا کہ اگلے مہینے امریکا میں سینئر ورلڈچیمپئن شپ میں شرکت کروں گا اور امید ہے کہ چیمپئن شپ میں بھی نمایاں کارکردگی دیکھا کر ملک و قوم کا نام روش کروں گا۔

یاد رہے کہ کراچی میں کھیلے گئے  انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ فائنل میں نور زمان نے  مصر کے کریم التورکی کو  2-3 سے شکست دی تھی۔

Scroll to Top