فوج اور پولیس بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کررہی ہے، صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

مردان۔ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو سب سے بڑا مسلہ دہشت گردی کا ہے ، فوج اور پولیس دہشتگردی کے خلاف بہادری سے لڑ رہی ہے تاہم وفاقی حکومت کی اس معاملے پر صوبائی حکومت سے ساتھ تعاو ن نہیں کررہی۔

مردان پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کو جنگی صورتحال کا سامنا ہے، خیبر پختونخوا پولیس بہادری سےدہشت گردی کامقابلہ کررہی ہےتاہم پولیس کو وفاق سے متعلق معاملات پرمشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سےپولیس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ان حالات میں خیبر پختونخوا کو اکیلا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

منرل اینڈ مائنز ایکٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ قانون سازی کو عمران خان کی رہائی سے منسوب کرنا تحریک انصاف کے خلاف سیاسی پروپگینڈا ہے۔عمران خان کی رہائی کسی قانون سازی یا کسی ڈیل سے مشروط نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں گروپ بند نہیں تاہم اختلاف رائے موجود ہے جو کسی بھی جمہوری سیاسی جماعت کا حسن ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی کڑیاں افغان شہریوں سے ملتی ہیں: طلال چوہدری

Scroll to Top