ترجمان فراز مغل نے مزید کہا کہ معدنیات سیکٹر میں 447لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 482منسوخ کیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز سے ایک سال میں 5اعشاریہ 70ارب روپے رائلٹی حاصل کی ،ضم اضلاع میں معائنہ دفاتر کا قیام عمل میں آیا ہے ،7نئے دفاتر کھولے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے بچوں کیلئے 10کروڑ روپے کے وظائف دیئے گئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ 2690مزدوروں کو سیفٹی ٹریننگ فراہم کی گئی ، معدنیات کے شعبے کے مزدوروں کو علاج کی سہولیات دی گئیں ۔





