ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن ارباب خضرحیات نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر ہوش کے ناخن لیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن ارباب خضرحیات نے کہاہے کہ وفاق پر حملہ ریاست پر حملے کے مترادف ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دینگے،خیبر پختونخوا سے سرکاری اہلکاروں کو وفاق پر حملہ کرنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ علی آمین گنڈاپور اور جنید اکبر خیبر پختونخوا کے عوام کا سوچے،اگر اس بار وفاق پر چڑھائی کی کوششیں کی گئی تو حالات کے ذمہ وار پی ٹی آئی قیادت خود ہو گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ وفاق پر حملہ کرنے والے یاد رکھے کہ وزیر اعلی ہاوس بھی پھر محفوظ نہیں رہے گا ،ہمارے صبر کا مذید امتحان نہ لیا جائے ۔





