انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 86ورکرز کی درخواست ضمانت خارج کردی
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنادیا ، دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا
ذرائع کے مطابق عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں 6ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں ، عدالت نے 5ہزار کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کیں۔





