اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی قیادت فریقین سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں اور مزید بگاڑ سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

اقوام متحدہ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت نے گزشتہ شب پاکستان کے پانچ مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے، جن میں کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے شامل ہیں۔

ان حملوں میں شہری آبادی اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اب تک 2 شہریوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوٹلی میں بھارتی حملے میں 2 شہری شہید جبکہ 12 شہری زخمی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے اپنی فضائی حدود سے بزدلانہ حملہ کیا جس کا بھرپور اور مؤثر جواب پاکستان کی افواج دے رہی ہیں۔ جوابی کارروائی میں زمینی اور فضائی دونوں سطحوں پر دشمن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Scroll to Top