آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 15 خوارج ہلاک جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں، جن میں 15 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ دہشتگردوں کی نقل و حرکت بھی محدود کردی گئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن ردالفتنہ 3 کامیابی سے جاری، سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،ضلع نوشکی میں بی ایل اے کا حملہ ناکام، 7 کارندے جہنم واصل
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر مزید کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔





