پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا، تین بھارتی طیارے تباہ

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

ترجمان دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی رافیل طیارہ ایوانتی پورہ کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل مائل کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا۔

اس جوابی کارروائی کے بعد اب تک پاک فضائیہ بھارت کے تین جنگی طیارے مار گرا چکی ہے، جن میں بھاٹِنڈہ اور اکھنور میں گرنے والے طیارے بھی شامل ہیں۔

ادھر بھارتی میڈیا اپنی روایتی بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹی اور من گھڑت خبریں نشر کر رہا ہے، جن میں پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کے نقصان کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

تاہم دفاعی ذرائع نے واضح طور پر بتایا ہے کہ پاک فضائیہ کے کسی بھی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے دو بھارتی طیارے مار گرائے، آٹھ بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ مکمل چوکسی کے ساتھ وطنِ عزیز کی فضاؤں کا دفاع کر رہی ہے، اور کسی بھی جارحیت کا فوری، مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Scroll to Top