پاک فوج کا منہ توڑجواب، سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کرلی

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی جارحیت کا پاکستان آرمی نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے چورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا، جو کہ شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ یہ اقدام بھارتی فورسز کی پسپائی اور دباؤ کا واضح ثبوت ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور اور فوری جواب دے رہی ہے اور کسی بھی مہم جوئی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان دفاع کا حق رکھتا ہے، کسی سے کمتر نہ سمجھا جائے، وفاقی وزیر اطلاعات

پاکستانی عسکری ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی پر صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

Scroll to Top