بہاولپور: کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے بھارت کے حالیہ بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کے لیے بہاول وکٹوریہ اسپتال کا دورہ کیا۔
ان کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) بہاول وکٹوریہ اسپتال اور کمانڈنگ آفیسر سی ایم ایچ بہاولپور بھی موجود تھے۔ کور کمانڈر نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان کے حوصلے کو سراہا۔
انہوں نے فوجی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ جلد از جلد ان کی صحت بحال ہو۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کا منہ توڑجواب، سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کرلی
اس موقع پر اسپتال میں موجود شہریوں نے “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے اور پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ کور کمانڈر نے عوام کے جذبے کو سراہتے ہوئے قومی اتحاد اور قربانی کے جذبے کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔





