پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز،بالآخر چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز،بالآخر چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

آپریشن بنیان المرصوص،پاک فوج کا بڑا وار، بھارت کے 12 اہم اہداف تباہ، چین نے کشیدگی پر اظہارِ تشویش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کے اندر 12 اہم عسکری اور اسٹریٹجک اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد خطے کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ اس پیش رفت پر چین نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت دونوں سے تحمل اور امن کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ وہ پاک بھارت کشیدگی کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک سنجیدگی سے امن و استحکام کے لیے اقدامات کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین سیاسی حل کی طرف واپس آئیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں مزید اضافہ کریں۔

دوسری جانب، پاکستان نے بھارت کی حالیہ بلااشتعال جارحیت کے جواب میں جوابی کارروائی کے تحت بڑے پیمانے پر عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران پاک فضائیہ اور زمینی افواج نے بھارت کے اندر واقع ادھم پور، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس میزائل اسٹوریج، بریگیڈ ہیڈکوارٹر جی ٹاپ اور اڑی کے سپلائی ڈپو سمیت 12 مقامات پر موثر کارروائی کی۔
ان کارروائیوں کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کر رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھرپور اور مربوط حکمت عملی کے تحت بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں، جبکہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت تمام ممکنہ خطرات کے پیش نظر چوکنا ہے۔ چین سمیت دیگر عالمی طاقتوں کی جانب سے جاری رابطے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ ہیں، تاہم پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ دفاع کا حق ہر صورت استعمال کیا جائے گا۔

Scroll to Top