بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیز فائر کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
یہ پیش رفت امریکی ثالثی کے بعد سامنے آئی ہےجس کا مقصد دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنا تھا۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مِسری کے مطابق، دونوں ممالک نے ایک “مکمل اور فوری جنگ بندی” پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کیا، جنہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا: “ایک طویل رات کی بات چیت کے بعد، جو امریکہ کی ثالثی میں ہوئی، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان نے ایک مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سیز فائرکی تصدیق
دونوں ممالک کو عقل مندی اور بہترین فہم و فراست کے استعمال پر مبارکباد۔”





