پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے ساتھ سیز فائر کی تصدیق کی ہے۔
اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھاکہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، اور اگر بھارت مزید حملے نہیں کرتا تو پاکستان بھی کارروائی نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا: “اگر وہ (بھارت) دوبارہ حملہ نہیں کرتے تو ہم بھی آگے نہیں بڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ،ٹرمپ
یہ پیش رفت امریکی ثالثی کے بعد سامنے آئی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔





