پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے اعلان کے بعد ملکی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر کھول دی گئی۔
پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کردی گئی۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کیلئے دستیاب ہیں۔
واضح رہےکہ امریکا سمیت دیگر ممالک کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر کا اطلاق ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیز فائر کا اعلان کردیا
پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے باعث ملک کے فضائی حدود بند کی تھی جسے اب ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔





