وزیراعظم نریندر مودی کے جنگی جنون پر بھارت میں شدید تنقید کی جا رہی ہے سیاستدان، صحافی اور دانشور بھی بول اٹھے۔
سیاستدانوں، صحافیوں اور دانشوروں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے سیاسی مفاد کی خاطر پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔
سابق وزیر داخلہ پی چدم برم نے کہا انتخابات جیتنے کے لیے ملک کو جنگ میں دھکیلنا غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک رویہ ہے۔
معروف بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت حقیقت چھپا کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
دانشور اور مؤرخ رام چندر گوہا نے کہا ملک کے مستقبل سے کھیلنا فاشزم کی علامت ہے، سابق فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایچ ایس پناگ نے کہا کہ سیاستدانوں کو اپنی ناکامیوں کا بوجھ فوج پر نہیں ڈالنا چاہیے موجودہ صورتحال خود پیدا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی میڈیا اینکر ذہنی توازن کھو بیٹھے، اپنی بھڑاس صدر ٹرمپ پر نکال ڈالی
بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی جنگی پالیسیوں اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، مودی سرکار کے خلاف اس بڑھتی ہوئی عوامی تنقید سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بھارتی عوام اب اپنی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر آواز بلند کر رہے ہیں۔