پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر اور ایم ڈی فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن سمیت 13 افسران کے تبادلے کردئیے ، تبدیل ہونے والے افسران میں سی اینڈڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے 7 سینئرانجینئرز بھی شامل ہیں۔
محکمہ اسٹبلشمنٹ اور سی اینڈ ڈبلیو نے تبادلوں کے الگ الگ اعلامیے جاری کردئیے۔
محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کے پی ایم ایس آفیسر ریحان گل خٹک کو ڈائریکٹرجنرل بہبود آبادی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیاہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر گریڈ 20 کی عائشہ احسان کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق گریڈ 19 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(پی اے ایس)کیڈر سے تعلق رکھنے والے آفیسر اکمل خان کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کمپوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے ، گریڈ 19 کے پی ایم ایس آفیسر محمد خالد کو ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی یو محکمہ منصوبہ بندی و ترقی تعینات کیا گیا ہے
اس کے علاوہ گریڈ 19 کے پی ایم ایس آفیسر نورعالم خان کو ایڈیشنل کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن لگایا گیاہے ، گریڈ 18 کے پی ایم ایس سید باچا کو سیکرٹری ٹو کمشنر ڈی آئی خان تعینات کیا گیاہے۔
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو خیبرپختونخوا سے جاری ہونے والے ایک اور اعلامیہ کے مطابق گریڈ 19 کے انجینئر عمران حسین کو سپرنٹنڈنگ انجینئر سی اینڈ ڈبلیو پشاور سرکل،انجینئرخورشید اقبال کو سپرنٹنڈنگ انجینئرمیگاپراجیکٹ مردان، انجینئرمحمد شاہد کو سپرنٹنڈنگ انجینئرسی اینڈ ڈبلیو ڈی آئی خان سرکل تعینات کیا گیا ہے۔
اس طرح انجینئرعابدعلی کو سپرنٹنڈنگ انجینئرسی اینڈ ڈبلیو مالاکنڈ سرکل،انجینئراسدعلی کو سپرنٹنڈنگ انجینئرسی اینڈ ڈبلیو کوہاٹ سرکل،انجینئرذیشان احمد کو سپرنٹنڈنگ انجینئرمینٹیننس پشاور اور گریڈ 18 کے انجینئرمحمد عرفان کو سپرنٹنڈنگ انجینئرسی اینڈ ڈبلیو بنوں سرکل تعینات کیا گیاہے





