پیپلز پارٹی کا 16 ہزار ملازمین کی برطرفی اور کرپشن کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے خیبرپختونخوا میں 16 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی، سرکاری اداروں میں کرپشن اور امن و امان کی خراب صورت حال کے خلاف 26 مئی کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا کی سربراہی میں وفد نے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں پشاور میں ہونے والی یکجہتی پاکستان ریلی کے انعقاد سے آگاہ کیا۔

صوبائی قیادت نے بلاول بھٹو زرداری کو 26 مئی کو ہونے والی ریلی کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی عہدیداروں نے بتایا کہ پشاور میں کرپشن، لاقانونیت اور بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خلاف 26 مئی کو صوبائی اسمبلی کے سامنے ریلی نکالی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت نے 13 افسران کے تبادلے کر دیے

انہوں نے چیئرمین پی پی پی کو بتایاکہ کہ اس ریلی کے زریعے خیبرپختونخوا میں نوکریوں سے برخاست کیے جانے والے 16 ہزار ملازمین سے اظہار یکجہتی کی جائیگی۔

Scroll to Top