شہزادہ محمد بن سلمان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، احترام بھرے سیلوٹ کی تصویر وائرل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران ایک دوسرے کو احترام بھرے سلامی (سیلوٹ) پیش کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہےجسے صارفین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے باہمی عزت و احترام کی عمدہ مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ وائرل تصویر مکہ مکرمہ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کی سرکاری تقریب کے دوران لی گئی جہاں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے سعودی قیادت سے ملاقات کی جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے احترام کا خیرمقدم کیا گیا۔

صارفین نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی و دفاعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس تصویر کو پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات کی علامت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ دفاعی معاہدہ بھارت کے لیےاچھی خبرنہیں، اقوامِ متحدہ میں سابق بھارتی سفیرکا اعتراف

دفاعی و سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دہائیوں پر محیط دفاعی اور اقتصادی شراکت داری پر مبنی ہیںاور دونوں ممالک کی قیادت کی یہ ملاقاتیں ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Scroll to Top