ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا، پیٹرول کی قیمت برقرار

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سائبر اٹیک کے ذریعے ہندوستان کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کردیا گیا

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

Scroll to Top