26ویں آئینی ترمیم کیخلاف تھے اور رہیں گے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

26ویں آئینی ترمیم کیخلاف تھے اور رہیں گے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف موقف’’ہم ہمیشہ اس کے خلاف رہیں گے‘‘

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ وہ اور ان کی جماعت 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہیں اور عدالتوں سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی توقع رکھتے ہیں

علی امین گنڈاپور نے کہا، ’’آپ کو اس منصب پر اس لیے فائز کیا گیا ہے تاکہ آپ انصاف کریں۔ ہم 26ویں آئینی ترمیم کے سخت ناقد ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ ہم عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انصاف پر مبنی فیصلے کریں۔‘‘

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ انہیں پانچ تاریخ کو ہائی کورٹ میں پیشی کا سامنا ہے، جہاں آئندہ قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے آئین و قانون کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والے کھیل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ان کا موقف یکساں ہے اور وہ ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Scroll to Top