عدالتی حکم کے باوجودصوبائی وزیر مینا خان آفریدی کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا

عدالتی حکم کے باوجودصوبائی وزیر مینا خان آفریدی کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا

پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و بلدیات مینا خان آفریدی کو بیرون ملک روانگی کے دوران روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام نے مینا خان آفریدی کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے متعلقہ وجوہات کے باعث سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود جرمنی کی یونیورسٹی آف ٹوبنگن کے دعوتی دورے پر جا رہے تھے، تاہم ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔

انہوں نے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود انہیں سفر سے روکا جانا افسوسناک ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے خیبر پختونخوا کے طلبہ اور تعلیمی روابط بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ معاملہ متعلقہ حکام کی نظر میں ہے اور صورتحال کی مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔

Scroll to Top