بھارت سے صرف کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی کسی اور ایجنڈے پر مذاکرات نہیں ہوں گے، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترجیح کشمیر ہونا چاہیے اور ہم کسی دوسرے ایجنڈے پر مذاکرات کو تسلیم نہیں کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ قوم اور فوج یکجا ہو کر بھارت کو منہ توڑ جواب دے چکی ہے  عوام فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کے ساتھ کھڑی تھے۔

انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی کے لیے نہیں بلکہ بھتہ لینے آیا تھا، حافظ نعیم نے او آئی سی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صرف قراردادیں پیش کر کے خاموش ہو جانا کافی نہیں، عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر عالمی سطح پر ابھر کر سامنے آیا ہے جبکہ بھارت کی حیثیت بین الاقوامی برادری میں کمزور پڑتی جا رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر اسرائیل بم گرا رہا ہے تو ٹرمپ بھی اس جرم میں برابر کا شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ، چین کی بھارت کو کھلی وارننگ

اقوام متحدہ کی ناکامی کی نشاندہی کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ اور خصوصاً پاکستان خود آگے بڑھ کر مؤثر کردار ادا کرے۔

Scroll to Top