پاک بحریہ نے ملک کی بڑی بندرگاہوں پر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے اور اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دو روزہ سیکیورٹی مشقوں کا انعقاد کیا۔
ان مشقوں کا مقصد بحری تنصیبات کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے، رسپانس کا وقت کم کرنے اور ہم آہنگی کو بہتر بنانا تھا۔ مشقوں کا انعقاد پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے زیر اہتمام کیا گیا۔
ان مشقوں میں پاک میرینز، سپیشل سروسز گروپ نیوی، بحری اور فضائی اثاثوں نے بھرپور شرکت کی، تمام یونٹس نے مشترکہ کارروائیوں کے ذریعے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پراکسی وار بے نقاب ہو چکی، بلوچستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق قومی سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے سمندری راستوں کی بلا تعطل حفاظت پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے اور ایسی مشقیں اسی عزم کی عملی تعبیر ہیں۔





