سوات :ریسکیو 1122 سوات کی ٹیم اس وقت فضاگٹ کی پہاڑیوں پر بھڑکنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
مشکل پہاڑی راستوں اور تیز ہواؤں کے باوجود، فائر فائٹرز جانفشانی اور بہادری سے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور اہلکاروں کو دشوار گزار علاقوں میں داخل ہو کر کام کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹیمیں جدید آلات کے ساتھ موقع پر موجود ہیں اور ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد کے قلندر آباد بازار میں آگ بھڑک اٹھی، سات دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں
ریسکیو 1122 نے یہ بھی یقین دلایا ہے کہ جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے۔