نحقی ٹنل پارک حکومتی عدم دلچسپی کا شکار، کروڑوں کا منصوبہ کھنڈرات میں بدل گیا

مہمند: ضلع مہمند میں واقع کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا نحقی ٹنل پارک حکومتی عدم توجہ اور دیکھ بھال کے فقدان کے باعث زوال پذیر ہو گیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق پارک دن بہ دن اپنی خوبصورتی اور افادیت کھوتا جا رہا ہے اور کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگا ہے۔

اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ نحقی ٹنل پارک پر بھاری فنڈز خرچ کیے گئے، تاہم مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے پارک ویران ہو چکا ہے۔

پارک کی گھاس، پودے اور دیگر مناظر اجڑتے جا رہے ہیں، جبکہ صفائی، روشنی اور پانی کا کوئی انتظام موجود نہیں۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر پارک کی دیکھ بھال کے لیے اقدامات کرے یا اسے کسی مستند ٹھیکدار کے حوالے کیا جائے تاکہ اس عوامی تفریح گاہ کو بچایا جا سکے۔

یاد رہے کہ نحقی ٹنل پارک کا افتتاح 2019 میں اُس وقت کے وزیراعظم عمران خان اور دبئی سے تعلق رکھنے والے ایک شیخ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع مہمند، تحصیل پنڈیالئ: سپورٹس گالا شاندار انداز میں اختتام پذیر، نوجوانوں کی بھرپور شرکت

عوامی مطالبے میں پارک میں مسجد کی تعمیر، سولر لائٹس اور پانی کی سہولت فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ یہ جگہ دوبارہ فعال اور پُررونق بن سکے۔

Scroll to Top