امریکی سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ نے اسرائیل سے انخلاء شروع کر دیا

تل ابیب: ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکی سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ نے احتیاطی طور پر اسرائیل چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن نے خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اپنے سفارتی عملے کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور حالات مزید خراب ہونے کی صورت میں اضافی انخلاء کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آج ایک امریکی خصوصی طیارہ تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر پہنچا، جس کے ذریعے سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ کو اسرائیل سے روانہ کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور قریبی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں ٹریفک اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے بڑے منصوبے شامل، شیر علی آفریدی

ذرائع کے مطابق خطے کی مجموعی صورتحال کو انتہائی کشیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top