تہران: ایران نے امریکی صدر کے ایرانی قیادت سے متعلق حالیہ بیان کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر کے بیانات نہ صرف ایران کے وقار بلکہ مسلم دنیا کے جذبات کی بھی توہین ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ریمارکس اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔وزارت خارجہ نے امریکی پالیسیوں کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی حکمت عملیاں عالمی سطح پر نفرت اور بداعتمادی کو جنم دے رہی ہیں۔
ایران نے کہا کہ امریکا کی جانب سے مذاکرات اور مکالمے کی خواہش کا دعویٰ کھوکھلا اور غیر حقیقی ہے، کیونکہ عملی طور پر وہ صیہونی ریاست کے مظالم کی حمایت کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے آئی اے ای اے کے سربراہ کو جوہری تنصیبات کے دورے سے روک دیا
ایرانی حکومت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی رویے اور بیانات کا نوٹس لے اور علاقائی و عالمی امن کے لیے کردار ادا کرے۔





