امریکا اور متحدہ عرب امارات نے ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کا اعلان کر دیا، یو اے ای حکام کے مطابق ٹاسک فورس جلد کام شروع کرے گی ۔
دبئی: یو اے ای حکام کے مطابق ابوظہبی میں امریکی اماراتی ٹاسک فورس قائم کی جائےگی، ٹاسک فورس میں دونوں ممالک کے 20 ماہرین شامل ہوں گے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کا نام ٹیلون سائنپس رکھا گیا ہے، ٹاسک فورس آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سکیورٹی پر کام کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی کا غلط استعمال ڈیپ فیک کی صورت میں لوگوں کیلئے ایک نیا خطرہ
اماراتی حکام نے مزید بتایا کہ انٹیلیجنس معاونت اور اہم تنصیبات کے تحفظ پر توجہ ہوگی، علاقائی سکیورٹی کی نگرانی بھی ٹاسک فورس کی ترجیح ہوگی، اور یہ ٹاسک فورس بہت جلد کام بھی شروع کردے گی ۔





