مائنز اینڈ منرل بل کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، انجینئر امیرمقام

فضاگٹ میں میرے ہوٹل کی دیوار غیر قانونی طور پر گرائی گئی، امیر مقام کا الزام

مسلم لیگ (ن) کے رہنما وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبائی حکومت کی ایماء پر فضاگٹ میں واقع ان کے ہوٹل کی چاردیواری کو غیر قانونی طور پر مسمار کر دیا گیا۔

امیر مقام نے کہا کہ ان کے ہوٹل کی تعمیر کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے اور ان کے پاس بلڈنگ کی این او سی، انتقال اور دیگر متعلقہ دستاویزات موجود ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ میرا ہوٹل کسی بھی قسم کی تجاوزات میں نہیں آتا۔

واضح رہےکہ سانحہ سوات میں 13 افراد کی موت کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے دریا کنارے تعمیر کئے گئے ہوٹل ، پارک اور دیگر غیر قانونی عمارتیں گرا دیں۔

یہ بھی پڑھیں :سوات واقعہ کیوں پیش آیا،قصور وار کون؟تفصیلات سامنے آگئی

سوات میں 2 روز سے جاری آپریشن کے دوران 40 سے زائد عمارتیں گرائی گئی جس میں وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی دریائے سوات کے قریب موجود دیوار بھی گرادی گئی ۔

Scroll to Top