جرمنی ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا چیمپئن بن گیا

بیلجئم: جرمنی نے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

جرمنی نے مسلسل دوسری اور مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا، عالمی کپ میں سب سے زیادہ چار مرتبہ ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔

فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، تاہم جرمنی نے فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے اسپین کو 0-1 سے شکست دی اور عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: ارجنٹائن ویمن ہاکی ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا

جرمنی اس سے قبل 2023 کے ورلڈ کپ میں بھی چیمپئن بنا تھا، 2026 کے فائنل میں پہنچنے سے قبل جرمنی نے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دی تھی جبکہ اسپین نے نیدرلینڈز کو 4-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Scroll to Top