پشاور: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبرپختونخوا کی نائب صدر حنا گل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں خواتین کو قدم قدم پر مشکلات کا سامنا ہے۔
اگر ایک تعلیم یافتہ، باخبر اور سرگرم خاتون کو بھی مواقع میسر نہیں تو عام خواتین کی حالت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حنا گل نے کہا کہ عورت مارچ جیسے اہم معاملات کو منفی انداز میں پیش کرنا درست نہیں۔
ان کے مطابق عورت مارچ کا سب سے پہلے نام تبدیل ہونا چاہیے۔ حقوق کے لیے بات ہونی چاہیے لیکن سوسائٹی کے سامنے اس کو منفی انداز میں پیش نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہوتا، نہ مرد نہ عورت، لیکن ایک مثالی عورت وہی ہے جو گھر، بچوں اور دفتر کی ذمہ داریاں توازن کے ساتھ نبھائے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا آم کی ایکسپورٹ کا ہدف بڑھا کرسوا لاکھ ٹن مقرر
حنا گل نے زور دیا کہ خواتین کے مسائل کے حل کے لیے معاشرے کو سنجیدگی اور مثبت انداز میں مکالمہ کرنا ہوگا تاکہ خواتین کو ان کا جائز مقام اور مواقع حاصل ہو سکیں۔





